سعودی عرب سے بیدخل 200 سے زائد پاکستانی کراچی پہنچ گئے

January 20, 2022

کراچی(این این آئی) سعودی ایئرلائنز کی دو مختلف پروازوں نے ریاست سے بے دخل کیے گئے 200 سے زائد پاکستانیوں کو کراچی پہنچا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے مسافروں کو ریاض اور جدہ سے دو پروازوں کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی پہنچنے والے بے دخل پاکستانیوں کی مکمل طور پر طبی جانچ پڑتال اور ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے جس کے باعث مسافروں کی لمبی قطار لگ گئی۔لمبی قطار لگنے پر مسافروں نے احتجاج اور شور شرابہ شروع کردیا۔