پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،صوبائی وزیر بہبود آبادی

January 20, 2022

لاہور (خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) سردار محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تعلیم، ہیلتھ اور سوشل سیکٹر کی بہتر ی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے‘پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں‘کنگن پور میں ڈی پی ایس سکول کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے کنگن پور میں ڈی پی ایس سکول کی عمارت کی تعمیر کیلئے جگہ کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔