• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈیفنس بی کے علا قہ میں کار سوار نوجوان اور خواجہ سراؤں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد شدید جھگڑا ہوگیا، جس کی موبائل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خواجہ سراؤں کی جانب سے کار سوار نوجوان سے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی۔ نوجوان نے مبینہ طور پر گالم گلوچ کے بعد پہلے ایک خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے جواب میں موقع پر موجود دیگر خواجہ سراؤں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
لاہور سے مزید