• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1982 ماڈل سکوٹر کے ذمے 75 ہزار کے ای چالان نکل آئے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لاہور ٹریفک پولیس نے 1982 ماڈل سکوٹر پکڑ لیا، سکوٹر کے ذمے 75 ہزار روپے کے ای چالان نکل آئے ۔پٹرولنگ آفیسر نے سکوٹر کے ای چالان چیک کیے تو ٹریفک قوانین کی 42 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں موٹرسائیکل سوار کی جانب سے 37 مرتبہ بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ اور 5 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق سکوٹر کو تھانے بند کروا دیا گیا ہے اور ای چالان کلیئر ہونے کے بعد ہی اسے چھوڑا جائیگا۔
لاہور سے مزید