نسلہ ٹاور کیس: محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا، 21 ملزمان نامزد

January 20, 2022


محکمہ اینٹی کرپشن نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے نسلہ ٹاور کیس میں مقدمہ درج کرلیا، جس میں21 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےسابق ڈی جی منظور قادر کاکا کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں مالک نسلہ ٹاور مزمل امین اور چیئرمین سندھی مسلم سوسائٹی غالب منصور کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جبکہ محکمہ ماسٹر پلان کے 4 اور ایس بی سی اے کے 10 افسران بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں۔

محکمہ ماسٹر پلان کے ای ڈی او حافظ جاوید، ولایت علی اور بشیر احمد کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ایس بی سی اے کے آشکار داور، علی مہدی، صفدر مگسی اور فرحان قیصر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

جمشید ٹاؤن کے مختیار کار خیر محمد ڈاہری سمیت ایس بی سی اے اور محکمہ ماسٹر پلان کے افسران بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں، جبکہ مقدمے میں سندھی مسلم سوسائٹی کےچیئرمین سمیت 5 ارکان نامزد کیے گئے ہیں۔