سری لنکن کا قتل، ملزمان کی حمایت کرنیوالے کو قید و جرمانے کی سزا

January 21, 2022

—فائل فوٹو

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کے کیس میں گوجرانوالہ کی اے ٹی سی میں ملزمان کی حمایت کرنے والے شخص کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم عدنان کو 1 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم نے پریانتھا قتل کیس کے ملزمان کی حمایت پر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ سب انسپکٹر مبارک علی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ (دسمبر میں) سیالکوٹ میں سیکڑوں مشتعل افراد نے سری لنکن شہری پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر ڈنڈے برسائے، اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، اس کی لاش کی بے حرمتی کی، گھسیٹا اور آگ لگا دی تھی۔