انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

January 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 24 رنزسے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،گروپ سی میں پاکستان کی دوسری کامیابی ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 239 رنز بنائے۔ عبد الفصیح نے68، محمد شہزاد نے 43 اورصداقت 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اظہار الحق نے 3 جبکہ نوید اور نور نے 2،2 وکٹیں لیں۔240 رنزکے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 215 رنز بناسکی۔ اوپنر بلال سعیدی 42، اللہ نور 28،کپتان سلیمان سیف 16 اورمحمد اشفاق 12 کرکے آئوٹ ہوئے،اعجاز احمدنے 39 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کےاویس علی نے 36 رنز دے کر 3 اور قاسم اکرم نے 39 رنزکے عوض 2 وکٹیں ۔ادھر گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے عرب امارات کے خلاف چھ وکٹ پر 362 رنز بناکرایونٹ کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔کپتان ٹام پریسٹ نے 119 گیندوں پر 154 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ سحریف ٹیم 173 پر ڈھیر ہوگئی۔ ریحان احمد نے 30 رنز کے عوض 4 آئوٹ کئے۔ تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے کینیڈا کو 8 وکٹ سےہراکر پہلی جیت اپنے نام کی۔