مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھائی جائیں‘آل فیڈرل ایمپلائز گرینڈ الائنس

January 22, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہا ہے کہ 10فروری 2021ء کے معاہدے کے مطابق ملازمین کیلئے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ سربراہ پاک سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی اور چیف کوآرڈنیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان علی باجوہ کی سربراہی میں فیڈرل ملازمین کی تنظیموں کا اجلاس ہوا۔قائدین نے کہا کہ معاہدے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر پر امن دھرنا دیا جائیگا۔