یاسین ملک پر ہونیوالے مظالم کیخلاف گواہی دینے کیلئے تیار ہیں، مشعال ملک

January 22, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ اپنی9 سالہ معصوم بیٹی رضیہ سلطانہ اور اہلخانہ کے ہمراہ سٹاک وائٹ کے سامنےبھارتی قید و صعوبتیں برداشت کرنیوالے اپنے شوہر یاسین ملک پر ہونیوالے مظالم کیخلاف گواہی دینے کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے جنگی جرائم پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے لندن میں قانونی فرم سٹاک وائٹ کی جانب سے برطانوی پولیس کے سامنے ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے اور امور داخلہ کی گرفتاری کے لیے قانونی اپیل جمع کرانے کی تعریف کی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتہائی مطلوب مجرم وزیر اعظم نریندر مودی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا جائے۔