کورونا پابندیاں، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی

January 24, 2022

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے پیش نظر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے سخت ایس او پیز پر عمل درآمد کا اعلان کیا تو ساتھ ہی انہوں نے اس اعلان پر عملدرآمد کا آغاز اپنی ذات سے کیا اور اپنی شادی بھی ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ملکی سرحدوں کی بندش اور سفری پابندیاں بھی شامل ہیں۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق 40 سالہ وزیراعظم جیسنڈرا کی 44 سالہ ٹی وی میزبان کلارک گیفولڈ کے ساتھ شادی ہونا تھی۔

اس حوالے سے تقریب کا اہتمام شمالی جزیرے پر کیا جانا تھا۔