امریکی شہری جنگلی ریچھ سے لڑ پڑا

January 24, 2022

امریکا میں ایک شہری اپنے پالتو کتے کو جنگلی ریچھ سے بچانے کے لیے جان پر کھیل گیا اور ریچھ سے لڑ کر کتے کو بچا لیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کے گھر میں جنگلی ریچھ داخل ہوا اور تین پالتو کتوں میں سے ایک کو لے جانے کی کوشش کی جس پر مالک نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کتے کو بچا لیا۔

شخص نے بتایا کہ جیسے ہی ریچھ نے کتے کو اپنے جبڑے میں دبایا تو میں نے اسی لمحے اپنے جانور کو پکڑ لیا اور خود کو ریچھ کے سامنے پیش کیا تاکہ وہ کتے کو چھوڑ کر مجھ پر حملہ آور ہو۔

امریکی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں خصوصی جال کا حصار لگائے گا تاکہ پھر سے کوئی ریچھ گھر میں داخل نہ ہوسکے۔