مانچسٹر کے علاقے ٹاؤن سینٹر میں نو عمر لڑکوں کے ایک گروہ نے خاتون کو عصمت دری کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ خاتون کی کچھ دیر قبل ہی نوعمر لڑکوں سے ملاقات ہوئی تھی، وہ اپنے بوائے فرینڈ سے مل کر اپنے گھر کی جانب جا رہی تھی جبکہ خاتون کے فون کی بیٹری ختم ہو چکی تھی۔
مذکورہ معاملے پر عدالت کی جانب سے 3 سال بعد سماعت کی گئی ہے۔
پراسیکیوٹر سیموئیل سکنر کے سی نے عدالت کو بتایا کہ 4 ٹین ایجرز نے ویران جگہ پر خاتون کو ورغلانے کے بعد زبردستی اسے ہوس کا نشانہ بنایا۔
عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون ملزمان کے ہاتھوں زخمی بھی ہوئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ملزم کی شناخت ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ کار پھیلا دیا اور کڑیوں سے کڑیاں ملاتی گئی۔
دورانِ تفتیش یہ بھی سامنے آیا کہ دو لڑکوں نے عصمت دری سے انکار کر دیا جبکہ دو اس مکروہ فعل کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے۔
مبینہ واقعہ ناٹنگھم شائر میں 2023ء میں کرسمس کے 3 یوم بعد پیش آیا تھا۔