حب ،فیکٹری کی گیس لائن میں دھماکا، 11 مزدور زخمی

January 24, 2022

حب ،فیکٹری کی گیس لائن میں دھماکا، 11 مزدور زخمی

حب کی فیکٹری میں کام کے دوران گیس پائپ لائن میں لیکج سے دھماکا ہوگیا، حادثے میں 11 مزدور زخمی ہوگئے۔

حب میں نذرچورنگی کے قریب فیکٹری میں گیس پائپ لائن کی کٹائی کے دوران گیس لیکیج سے دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی مزدوروں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں علاج کے کیلئے فوری طور پر کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔