مردہ شخص کی پنشن لینے پوسٹ آفس آمد

January 25, 2022

آئرلینڈ میں مُردہ شخص کو کئی پاؤنڈز پنشن لینے پوسٹ آفس لایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 2 لڑکے ایک بوڑھے شخص کی پینشن لینے گئے تو وہ وہاں کے قوانین سے لاعلم تھے۔

پوسٹ آفس کے عملے نے بوڑھے کی پنشن کا مطالبہ کرنے والوں سے کہا کہ جس کی پنشن ہے اسے ہی دی جائے گی۔

بعد ازاں دو نوجوان ایک بوڑھے مُردہ شخص کو سہارا دے کر پوسٹ آفس لائے جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عملے کی جانب سے اس واقعے پر جب پولیس کو بُلایا گیا تو وہ دونوں لڑکے موقع سے ہی فرار ہوگئے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔