متاثرہ لڑکا، لڑکی سے سادہ کاغذات پر دستخط کروانے کی بات غلط ہے،تفتیشی افسر

January 25, 2022

اسلام آباد تشدد کیس میں اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے والے متاثرہ لڑکا، لڑکی کا دعویٰ تفتیشی افسر نے مسترد کردیا۔

عدالت کو تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ متاثرہ لڑکا لڑکی سے سادہ کاغذات پر دستخط کروائے گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ متاثرہ لڑکا لڑکی 8 جولائی کو خود اس کے پاس آئے تھے۔

تفتیشی افسر نے یہ بھی کہا کہ سب انسپکٹر نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے نے اپنے اور متاثرہ لڑکی کے کپڑے خود تفتیشی آفیسر کو دیے تھے۔

دوران سماعت ملزم ریحان کے وکیل نے تفتیشی افسر پر جرح مکمل کی، جس کے بعد مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی گئی۔