اپوزیشن انتشار پھیلا کر اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے، عثمان بزدار

January 26, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہاپوزیشن انتشار پھیلا کر اپنے منفی عزائم کی تکمیل چاہتی ہے، اپوزیشن نے ہر موقع پر منفی سیاست کی، عوام میں بےنقاب ہوچکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس اپوزیشن ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھ چکی ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، مسترد شدہ عناصر کے عزائم پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔