• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعاون، خطے کی صورتحال پر گفتگو

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان امریکا دو طرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دیرپا امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ 

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت قابلِ تحسین ہے۔ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان اور امریکا کے درمیان مستقل رابطے ضروری ہیں۔ 

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کریں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید