• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کی کوئی بات نہیں ہوئی، وفاقی وزراء

اسلام آباد( اپنے نامہ نگار سے ، نمائندہ خصوصی، نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و سینیٹر مصدق ملک اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ فی الحال اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کی کوئی بات نہیں ہوئی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کے مزید اقدامات کرے گی، حکومت اپنے اخراجات جس حد تک کم کرسکتی ہے کم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز مقررہ وقت پر بند ہورہے ہیں، انرجی پالیسی کے خدوخال ابھی فائنلائز ہو رہے ہیں ، پالیسی فائنل ہوتے ہی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی جبکہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بند ہونے نہیں جا رہا لیکن ستمبر کے مہینے میں تین مارچز کی باتیں ہو رہی ہیں، سب سے زیادہ پرتشدد اور انتشار سے بھرا مارچ پی ٹی آئی کا ہوتا ہے،سمارٹ لاک ڈاؤن پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں تبادلہ خیال نہیں ہوا اور نہ ایسی کوئی بات میرے علم میں ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تحت انتظامیہ کو ہدایات ہیں کہ شہریوں کی آمد و رفت کو بحال رکھنا ہے، نائب وزیراعظم کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات پر بحث ہوئی ہے اور تین مہینوں کے لیے تھری ویلر، 800 سی سی گاڑی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے اور اس حوالے سے تمام عوامی نمائندوں کی ڈیوٹی لگا رہے ہیں کہ وہ لوگوں کو آگاہی فراہم کریں۔

اہم خبریں سے مزید