وزیراعلیٰ سندھ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

January 26, 2022

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مرادعلی شاہ کا اسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ٹیسٹ کے بعد مراد علی شاہ کو واپس وزیراعلیٰ ہاؤس لے جایا گیا۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اپنے گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں۔