ناصر شاہ کا ایم کیو ایم دھرنے اور احتجاج پر ردعمل

January 26, 2022

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی قانون میں ردو بدل پر تیار تھے اور ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) دھرنے اور احتجاج پر ناصر حسین شاہ نے ردعمل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بات چیت ہورہی تھی، متحدہ نے پریس کلب جانا تھا مگر یہ اچانک سی ایم ہاؤس جانے لگے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وہاں صرف سی ایم ہاؤس نہیں، 2 فائیو اسٹار ہوٹل بھی ہیں، جن میں پی ایس ایل کےکھلاڑی رہائش پذیر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ صرف حکومت کا نہیں، انتظامی معاملہ بھی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پھر بھی انکوائری کرائیں گے، کوتاہی ثابت ہوئی تو ایکشن لیں گے۔