پنجاب پولیس کا پب جی گیم پر پابندی کیلئے حکومت سے رابطے کا فیصلہ

January 29, 2022

لاہور (آئی این پی ) پنجاب پولیس نے آن لائن ویڈیو کھیل پب جی یعنی پلیئر ان نونز بیٹل گراونڈز پر پابندی لگانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کاہنہ لاہور میں والدہ اور تین بچوں کا قتل اسی آن لائن گیم پب جی کی وجہ سے ہوا ہے، قاتل بیٹا پب جی گیم کا عادی تھا۔ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے سی سی پی او لاہور نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو فوری اقدامات کا حکم دیا تھا۔ ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔