• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ مراکش کا ساحلی شاہراہ امریکی صدر ٹرمپ سے منسوب کرنے کا اعلان

شمالی افریقہ کے ملک مراکش کی وہ ساحلی شاہراہ جو وہاں کے بادشاہ نے صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب کی ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔
شمالی افریقہ کے ملک مراکش کی وہ ساحلی شاہراہ جو وہاں کے بادشاہ نے صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب کی ہے(تصویر سوشل میڈیا)۔

مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے مراکش کی 655 میل ساحلی شاہراہ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

رباط سے عرب میڈیا کے مطابق شاہ محمد ششم کی جانب سے جاری شاہی فرمان کے مطابق تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ تک شاہراہ کا نام ڈونلڈ جے ٹرمپ رکھ دیا گیا ہے۔ 

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں شاہ مراکش محمد ششم کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا شاہ محمد ششم کا اس عظیم اعزاز پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

انکا مزید کہنا تھا امید ہے کہ جلد ہی اس شاندار شاہراہ کی مسافت طے کرنے کا موقع ملے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید