• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی صوبے اور ریاض میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سعودی عرب

فوٹو: سعودی میڈیا
فوٹو: سعودی میڈیا 

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے اور ریاض میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام نےحملہ آور ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے عراقی سرزمین سے کیے گئے، ڈرون حملوں میں ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد ملیشیا ملوث ہیں، سعودی مسلح افواج مناسب وقت پر جواب دینے کا حق رکھتی ہے۔

ترجمان سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ عراق سے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے حملے کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید