وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہتری کی امید ظاہر کردی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ باب المندب میں پھنسے جہاز نکل آئے ہیں۔ قیمتوں میں چند دنوں سے جاری اضافہ بہتری کی طرف جانا شروع ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اوگرا کو فارمولے کے تحت قیمتوں کا تعین کرنا ہے۔ ٹینکرز مالکان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ آئل ٹینکرز کے کرائے اور کوٹے سے متعلق مسئلے پر بھی کمیٹی تشکیل کی گئی ہے۔