منڈی بہاءالدین: اہلِ علاقہ کے تشدد سے مبینہ مویشی چور ہلاک

February 02, 2022

منڈی بہاءالدین کے گاؤں لک میں شہریوں کے تشدد سے ایک مبینہ مویشی چور ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ مویشی چوروں پر اہلِ علاقہ نے تشدد کیا، جس سے ایک مبینہ چور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ چور مقامی زمیندار کے ڈیرے سے مویشی چوری کرکے گاڑی میں ڈال رہے تھے۔

حکام کے مطابق لاش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال پھالیہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔