امارات کی ویکسین شدہ شہریوں کو 12 افریقی ممالک کے سفر کی اجازت

February 04, 2022

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں 12 افریقی ممالک پر عائد کردہ سفری پابندیاں اٹھالی ہیں۔

اس حوالے سے اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق سول ایوی ایشن اور نیشنل اتھارٹی فار ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے امارات کے ویکسین شدہ شہریوں کو بارہ افریقی ممالک کا سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ان افریقی ممالک میں کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا، کانگو، جنوبی افریقا، زمبابوے، بوٹسوانا، لیستھو، موزمبیق، نمیبیا اور ایسواتینی شامل ہیں۔