ڈاکٹر ادیب رضوی جیسے عظیم انسان سندھ پر اللّٰہ کا احسان ہے، آصف زرداری

February 07, 2022


سابق صدر آصف زرداری نے گمبٹ انسیٹیوٹ میں جگر کی کامیاب پیوند کاری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سندھ میں کینسر، گردوں اور جگر کی بیماری کا فی سبیل اللّٰہ علاج ہو رہا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی جیسے عظیم انسان سندھ پر اللّٰہ کا احسان ہے۔