افغانستان میں امریکا کا اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا، ایمل ولی خان

February 11, 2022

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے سے امریکی اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ افغانستان آزاد ہوگیا تو نہیں مانتا، افغانستان میں امریکا کا اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر جگہ جمہوریت چاہتے ہیں، افغانستان سے امریکا سوچ سمجھ کر نکلا ہے۔

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں منظم طریقے سے ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے جبکہ عمران خان کی کابینہ 40 چوروں پر مشتمل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے بھاگ رہے تھے، پی ٹی آئی کو آئندہ مرحلے میں بھی شکست ہوگی۔