غلام نبی میمن نے پھر کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھال لیا

February 12, 2022

غلام نبی میمن نے ایک بار پھر کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھال لیا

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر غلام نبی میمن نے ایک بار پھر کراچی پولیس چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

اس عہدے سے تبادلہ کیے گئے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ایڈمن احمد نواز چیمہ اور دیگر سینئر افسران نے ہفتے کی دوپہر کراچی پولیس آفس پہنچنے پر غلام نبی میمن کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو سلامی پیش کی۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے عمران یعقوب منہاس کے چارج چھوڑنے پر بطور ایڈیشنل آئی جی کراچی چارج سنبھالا ہے۔

دونوں افراد نے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں کمانڈ اسٹک کا تبادلہ کیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمران یعقوب منہاس کو پولیس کے چاک و چوبند دستے سلامی پیش کر رہے ہیں

عمران یعقوب منہاس کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور دیگر سینئر افسران نے عمران یعقوب منہاس کو پورے اعزاز کے ساتھ کراچی پولیس آفس سے رخصت کر دیا۔

عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔