بلوچستان سے ایمبولینس کے ذریعے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

February 13, 2022

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے ایمبولینس کے ذریعے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

موچکو پولیس نے اوتھل سے کراچی آنے والی ایمبولینس سے 25 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

فدا جانوری کا کہنا ہے کہ چرس شہباز ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کی ایمبولینس کی پچھلی سیٹوں کے اسٹیچر کے نیچے چھپائی گئی تھی، ایمبولینس نمبر ایل ای ایس 798 کے خفیہ خانوں سے چرس کے 20 پیکٹ برآمد کر لیے گئے۔

ایس ایچ او موچکو کا کہنا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیور سلیم امین کو گرفتار کرکے نار کوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

فدا جانوری کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس پارٹی کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔