حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

February 15, 2022

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، ڈیزل کی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 56 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل اور دوسرے ٹیکس کم کرنے سے حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔