ازبک ڈپٹی وزیراعظم ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

February 22, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم سردور عمر زکاؤف ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے پیر کو وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم کا استقبال کیا،دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت معاشی تعلقات کو بہتر بنانے پر بات چیت ہوگی ،ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اپنے دورے میں بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کرینگے۔