پاکستانی سفارتخانہ کیف سے دوسرے شہر منتقل

February 25, 2022

یوکرینی دارالحکومت کیف میں پاکستانی سفارتخانہ

یوکرین کے دارالحکومت کیف سے پاکستانی سفارتخانہ دوسرے شہر ٹرنوپل منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ ٹرنوپل میں آج سے مکمل فعال ہوگا۔

سفیر نویل کھوکھر نے کہا کہ یوکرین سے نکلنے کیلئے تمام طلباء فوری ٹرنوپل پہنچیں، یوکرین میں خارکیو سے ٹرنوپل کے لیے ٹرین سروس موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر سفارتخانے کے تعلیمی مشیر کی خدمات حاصل کریں۔

نویل کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی مشیر ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر پاکستانی طلباء کو ٹرنوپل پہنچائیں گے۔

سفیرنویل کھوکھر نے کہا کہ کیف اور ٹرنوپل میں طلباء کی مدد کیلئے دو فوکل پرسن تعینات ہیں۔