ویڈیو :معروف ٹی وی میزبان شو کے دوران گر پڑیں

March 05, 2022

امریکی شو دی ویو کی معروف میزبان جوئے بہار شو کے دوران اچانک سیٹ پر گر گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ 79 سالہ جوئے بہار اسٹیج کی طرف جاکر اپنی نشست سنبھالنے سے پہلے لڑکھڑا کر گرپڑتی ہیں جس پر ان کے ساتھ بیٹھے لوگ انہیں فوری اٹھنے میں مدد کرتے ہیں۔

میزبان گرنے کے دوران کسی بھی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہیں اور بعد ازاں پروگرام بھی ریکارڈ کروایا۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ ان کے 25 سالہ کیریئر میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔