• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنجہانی سری دیوی کی زمین کا تنازع بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا، ثالثی سے حل کی ہدایت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی آنجہانی سپر اسٹار سری دیوی کی جانب سے 1988ء میں خریدی گئی چنئی کی 2.7 ایکڑ زمین کا تنازع بھارت کی سپریم کورٹ پہنچ گیا، جہاں عدالتِ عظمیٰ نے تمام فریقین کو معاملے کو ثالثی کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کے دوران کہا کہ وہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ہائی کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کو ثالث مقرر کریں گے تاکہ دونوں فریقین مل بیٹھ کر اپنا تنازع ختم کر سکیں۔

خیال رہے کہ 2018ء میں سری دیوی کی موت کے بعد ان کے شوہر بونی کپور نے یہ زمین اپنے اور اپنی دونوں بیٹیوں جھانوی کپور اور خوشی کپور کے نام منتقل کروائی تھی۔

جس کے بعد ایم سی چندرشیکرن کے ورثاء ہونے کے مدعی تین افراد نے اس ملکیت کو چیلنج کرتے ہوئے 1988ء کے سیل ڈیڈ کو منسوخ کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

بونی کپور کے وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خریدے جانے کے تقریباً 40 سال بعد اس طرح کا دعویٰ دائر کرنا قانون کا سراسر غلط استعمال ہے، کیونکہ فروخت کے وقت زمین کے سابق مالک نے اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا تھا۔

سپریم کورٹ نے اس کیس میں ثالثی کی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت 18 دسمبر کےلیے مقرر کردی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید