• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کی 791 افسران و اہلکاروں کیخلاف ایکشن لینے کی تصدیق

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے 13 دن میں 791 افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کی تصدیق کردی۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ 13دنوں میں پولیس کے 791 افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے 78 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست اور 60 اہلکاروں کو کرپشن پر معطل کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ 230 اہلکاروں کو لائن حاضر کیا گیا، پنجاب پولیس کے 79 اہلکاروں کے رینک میں تنزلی اور گرفتار کیا گیا جبکہ 274 اہلکاروں کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید