بینظیر شہید یونیورسٹی خیرپور کے وی سی ڈاکٹر مدد شاہ کی پہلی مدت ختم، قائمقام وی سی کی تقرری

March 07, 2022

بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ خیر پور کے وائس چانسلر ڈاکٹر مدد علی شاہ کی پہلی مدت ختم ہونے کے بعد دوسری مدت نہیں دی گئی۔

سیکشن افسر کمال احمد کے مطابق اسی یونیورسٹی کے کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نور احمد شیخ کو وائس چانسلر کے عہدے کی ذمہ داری دیدی گئی ہے۔

اس طرح اب سندھ میں مستقل وائس چانسلر سے محروم سرکاری جامعات کی تعداد 9 ہوگئی ہے، جب کہ سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز مستقل چیئرمین سے الگ محروم ہیں اور مدت مکمل ہونے والے ریٹائرڈ چیئرمین قائم مقام کے طور پر کام کررہے ہیں۔