جے یو آئی کا کراچی سے مارچ آج اسلام آباد روانہ ہوگا

March 24, 2022

کراچی سے جمعیت علماء اسلام کا مارچ آج صبح 10 بجے سہراب گوٹھ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔

جے یو آئی کے مطابق مارچ کے ساتھ کنٹینر بھی روانہ ہوگا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

بلوچستان سے مارچ 25 مارچ کو روانہ ہو گا جبکہ خیبرپختونخوا سے قافلے 26 مارچ کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، جس کی قیادت مولانا فضل الرحمٰن کریں گے۔