مانسہرہ جلسہ دیکھ کر اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، فواد چوہدری

March 25, 2022


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا مانسہرہ کا جلسہ دیکھ کر اپوزیشن کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام لیے بغیر انہیں پلاسٹک کی گڑیا کہہ دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کی گڑیا نے آج 3 درجن لوگوں کو کھانے کی دعوت دے کر خطاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کے حالات ہیں، انشاء اللہ اگلے مہینے ان چوہوں کی دکان مکمل طور پر بند ہوجائے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مانسہرہ میں عمران خان کاجلسہ دیکھیں، اپوزیشن والوں کی کانپیں ابھی سے ٹانگ رہی ہیں۔