پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

March 26, 2022

وزارت داخلہ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق جام عبدالکریم کا نام ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہونے کے باعث ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو جام عبدالکریم کا ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت بھی دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی شریک ہوئے۔