ناظم آباد چاولہ مارکیٹ کے پتھاروں میں آتشزدگی

March 27, 2022


کراچی میں ناظم آباد چاولہ مارکیٹ میں پتھاروں میں آگ لگنے سے 25 پتھارے مکمل طور پر جل گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چاولہ مارکیٹ کے اطراف گلی میں قبضہ کرکے قائم کئے گئے کپڑے کے پتھاروں میں آگ لگ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پتھاے واقعہ کے وقت بند تھے اس لئےآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 3 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھادی گئی ہے تاہم 25 پتھارے مکمل طور پر جل چکے تھے، آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔