شاہ زین بگٹی معاون خصوصی کےعہدے سے مستعفی ہوگئے

March 28, 2022


جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی امور بلوچستان شاہ زین بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شاہ زین بگٹی نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔

شاہ زین بگٹی نے گزشتہ روز حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا بلوچستان میں ترقی لاؤنگا لیکن کوئی بہتری نہیں آئی۔

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان میں پر امن و امان کی مخدوش صورتحال بڑا مسئلہ ہے جو حل نہیں ہوسکا، بلوچستان میں 2 لاکھ نوے ہزار مہاجرین موجود ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے شاہ زین بگٹی کے حکومت چھوڑنے کے فیصلے پر کہا تھا کہ انکا فیصلہ بہت بہادری کا ہے، وہ اپنی زبان پر قائم رہنے والے ہیں۔