پاکستانی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت بیش بہا ہے، رضا باقر

March 28, 2022

فائل فوٹو

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت بیش بہا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ ماضی میں کئی وجوہات کے سبب ہم اپنی صلاحیت کا بھرپور فائدہ نہ اٹھا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے دوران کاروباری طبقے میں خوف تھا، ٹرف اسکیم سے 435 ارب روپے قرض کی منظوری دی جاچکی ہے۔