ناظم جوکھیو قتل کیس، تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے خط

March 28, 2022

فائل فوٹو

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے آئی جی پولیس کو کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے خط لکھ دیا۔

آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میںکہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے کیس کا چالان جمع کرانے کے عمل میں قانون کی خلاف ورزی کی،تفتیشی افسر نے پراسیکیوٹر جنرل سے چالان کی اسکروٹنی نہیں کرائی۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر چالان پراسیکیوٹر آفس جمع کرایا گیا، تاہم پراسیکیوٹرجنرل کی ہدایت پر چالان کی خامیاں دور نہیں کیں، تفتیشی افسر بھی تاحال غائب ہے۔

خط میںمزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی فنانس، تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی کی جائے۔