نتائج آچکے، اب جشن کا وقت ہے، مریم نواز

March 28, 2022

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نتائج آچکے ہیں، اب جشن کا وقت ہے، جشن پورے ملک میں ہوگا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت ڈوب چکی، ڈوبنے والے کے ساتھ کوئی نہیں ڈوبتا۔

اس سوال پر کہ عبوری سیٹ اپ کیسا ہوگا؟ مریم نے جواب دیا، ابھی ساری توجہ عدم اعتماد پر ہے، اس کے بعد بیٹھ کر طے کریں گے، میرے خیال میں تازہ انتخابات اور تازہ مینڈیٹ مسائل کا حل ہے۔

مریم نواز نے وعدہ کیا کہ آج کے اپنے خطاب میں وہ اس خط پر بات کریں گی جو کل عمران خان نے جیب سے نکال کر دکھایا تھا۔