کراچی: سہراب گوٹھ میں آتشزدگی، دم گھٹنے سے 1 شخص جاں بحق

March 29, 2022

—فائل فوٹو

کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں واقع گھر میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایوب گوٹھ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے گھر میں دھواں بھر گیا۔

دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی شناخت 23 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلِخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق انہیں آگ لگنے کی اطلاع کہیں سے بھی نہیں آئی۔

ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔