وزیر اعلیٰ پنجاب، ایک اور PTI گروپ کی مشاورت

March 29, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ نے بھی اپنا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں غضنفر عباس چھینہ کا کہنا ہے کہ ہم خیال گروپ نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے مشاورت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں، نئی صورتحال پر اپنے ساتھیوں کو کل اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ نے تمام تر صورتِ حال پر مشاورت کے لیے آج غیر رسمی اجلاس بلا لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور ان کی جگہ چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔