تیاری مکمل ہوچکی، سرپرائز دیں گے، بابر اعوان

March 29, 2022

وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر ہماری تیاری مکمل ہے، سرپرائز دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں بہت بڑے پیمانے پر باہر کا پیسہ استعمال ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈالرز اور پاؤنڈز چلائے جارہے ہیں، خریدے ہوئے اراکین کو کہا جارہا ہے الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ 6 مہینے میں کرے گا۔

مشیر پارلیمانی امور نے مزید کہا کہ خریدے گئے ارکان کو کہا گیا کہ نااہلی کچھ عرصے کی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، ہم سرپرائز دیں گے، وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت کردی کہ اراکین ووٹنگ میں نہیں جائیں گے۔