بھینس کا بگڑے نوجوانوں سے بدلہ، ویڈیو وائرل

March 30, 2022

سوشل میڈیا پر اس وقت مکافات عمل کی ایک مثال خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں بھینس کو بگڑے ہوئے نو جوانوں کو سبق سکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک مشہور مثال ہے کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی، اس مثال ہی کی ایک کاربن کاپی ویڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا ایپلیکینشز پر وائرل ہے جس میں ایک بھینس کو بگڑے ہوئے نوجوانوں کو سبق سکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق ایک چلتی روڈ پر کچھ نوجوان بیل گاڑی دوڑا رہے ہیں اور دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکو پیچھے چھوڑنے کے لیے بیل گاڑی پر جُتی ہوئی بھینس کو مار رہے ہیں ۔

اسی دوران بھینس راستہ بدلتے ہوئے دوسرے روڈ پر بھاگ دوڑتی ہے جس کے نتیجے میں بیل گاڑی ٹوٹ جاتی ہے اور بھینس آزاد ہو کر بھاگ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین نوجوانوںکو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور اس ویڈیو میںنظر آنے والے اس روڈ ایکسیڈنٹ کو مکافات عمل کا نام دے رہے ہیں۔