بی اے پی کی اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست

March 30, 2022

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے 4 ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی، اسرار ترین، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہم نے بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی حکومت کی حمایت ختم کردی ہے، اس لیے ہم حکومتی نشستوں پر مزید نہیں بیٹھنا چاہتے ہیں۔

بی اے پی درخواست میں کہا گیا کہ ہمیں اپوزیشن نشستوں پر نشتیں الاٹ کی جائیں۔